قصور (نمائندہ نوائے وقت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ضلع بھر میں اشیاء خورونوش کے ریٹس آؤٹ آف کنٹرول، گراں فروش شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں انتظامیہ کی سستی نامناسب چیکنگ کے باعث ثمرات شہریوں تک منتقل نا ہو سکے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور آٹے کے ریٹس میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ثمرات عوام تک منتقل نہ ہوسکے، گزشتہ کئی ماہ سے اشیاء خورونوش کی قیمتیں یہ کہہ کر بڑھائی جارہیں تھیں کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہیں اس لیے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر 300سے کم ہوکر 250روپے فی لیٹر ہوگیا ہے مگراشیاء خوردونوش کے ریٹس وہیں کے وہیں ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔