پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے : رفاقت علی 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و آرگنائزر حلقہ پی پی 141میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ فلاپ ہو گیا، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہونے کی دعویدار لاہور کی 2 کروڑ کی آبادی سے چند ہزار لوگ جمع نہیں کر سکی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے سے آپ عوام میں پاپولر نہیں ہو سکتے، پختونخوا میں ریکارڈ کرپشن ہو رہی ہے، ان کا مقصد صرف اور صرف ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، میڈیاسے گفتگوکرتے میاں رفاقت علی نے کہا کہ پختونخوا میں ریکارڈ کرپشن ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گنڈا پور کو کل ہی اپنے حلقہ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،دیکھتا ہوں انہیں کتنی مقبولیت ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن