موڑکھنڈا میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘انتظامیہ خاموش

موڑکھنڈا (نامہ نگار) موڑکھنڈا میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اِضافہ۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ گورنمنٹ کی جانب سے بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت 1500 روپے اور گائے کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مقامی قصاب من مانی قیمتوں پر بکرے کا گوشت 2200 روپے اور گائے کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اس غیر قانونی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن