شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 3 ماہ سے شوگر کی ویکسین نایاب 

شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ،امجد علی سلطانی سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ تین ماہ سے ذیابیطس کی ویکسین میسر نہ ہونے کے باعث شوگر کے مریض شدید مایوسی کاشکار ہیں جنہیں میڈیکل سٹورز سے ویکسین مہنگے داموں خرید کر استعمال کرنا پڑ رہی ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو تواتر سے ویکسین فراہم کی جارہی ہے مگر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عام مریضوں کو شوگر کی ویکسین میسر نہیں فقط با اثر افراد اور ڈاکٹرز و عملہ کے پہچان والوں کو ہی ویکسین دی جارہی ہے جس سے غریب مریضوں شدید مایوسی کا شکار ہیں جو ویکسین میڈیکل سٹورز سے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ان کا مرض شدت اختیار کررہا ہے۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے فوری نوٹس لینے اور ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈی ایچ کیوہسپتال کے ذرائع نے مریضوں کو ویکسین کی جان بوجھ کر فراہمی میں تعطل برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن