قصور: گھریلو ناچاقی پر  نوجوان کا اقدام خودکشی 

Sep 26, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں کھڈیاں میں گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ لڑکے کی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش،25 سالہ عمران کا اپنے گھر والوں سے کسی بات جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں، ریسکیو 1122 کے عملے نے سیریس حالت میں مریض کو علاج کے لیے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کارروائی ہے۔ 

مزیدخبریں