نارنگ منڈی: تحصیل ڈرگ کنٹرولر کی کارروائی ‘ 9 عطائیوں کے کلینک سیل 

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) تحصیل ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر امامہ حسین نے نارنگ منڈی اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے 9 عطائیوں کے کلینک سیل کردئیے سات فارمیسیوں میڈیکل سٹورز سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات پکڑ لیں جبکہ گیارہ میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دئیے ڈاکٹر امامہ حسین کے اچانک چھاپوں پر کئی عطائی کلینک چھوڑ کر بھاگ گئے اس موقع پر ڈاکٹر امامہ حسین کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات نشہ آور ادویات اور جعلی ادویات کے نام پر موت فروخت کرنے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن