شرقپورشریف (نامہ نگار) محکمہ زراعت توسیع شرقپور شریف کے زیر اہتمام کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹرز پروگرام کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں کاشتکاروں کو کسان کارڈ تقسیم اور گرین ٹریکٹرز پروگرام کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے مقررہ کردہ نمائندہ کوارڈی نیٹر این اے 114 اور پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے امیدوار رانا طاہر اقبال تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد جواد، اسسٹنٹ کمشنر میاں توصیف حسن‘ میاں عمران اشرف یعقومیہ حاجی حکیم سیلم اللہ ملک ندیم محمود چوہان نے شرکت کی۔ رانا طاہر اقبال ، احمد جواد، میاں توصیف حسن نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کسان کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی ہدف ہے کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں۔
شرقپور : کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹرز پروگرام کے حوالے سے سیمینار
Sep 26, 2024