شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) باشعور قومیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتیں اس سے اپنی اور دوسروں کی جانیں محفوظ ہوجاتی ہیں لاپرواہی اور جلد بازی کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے آئی جی موٹروے شاہد چودھری کی ہدایات اورکمانڈنٹ موٹروے پولیس ڈی آئی جی سید فرید علی کی قیادت میں کالجز اور سکولوں میں طلباء وطالبات میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر متعلقہ ضلع کی ٹریفک پولیس کے افسروں اورٹرینر کے ہمراہ لیکچر دئیے جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمانڈنٹ موٹروے ٹریننگ کالج امداد اللہ شاہد نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک میاںطارق جمیل ، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر امان اللہ بھٹی ، (ر) ڈی ایس پی چودھری اعظم بسراء ودیگر نے بھی خطاب کیا۔