چونیاں ( نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چونیاں سابق بار صدر میاں نسیم احمدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ملاوٹ شدہ اشیاء خورونوش سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ مہنگائی تو ہر دور میں رہی مگر جتنی مصنوعی مہنگائی نے ات مچائی ہے آج تک ایسے نہیں ہوا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے اشیاء خورونوش میں اس قدر ملاوٹ ہے لوگ مختلف بیماروں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
مصنوعی مہنگائی سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی:میاں نسیم احمد
Sep 26, 2024