مختصر عدالتی خبریں

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چائلڈ اینڈ مدر ہیلتھ کیئر سینٹرز کی ایل ایچ وی سے رہائش خالی کرانے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سی ای او ہیلتھ کو آج کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ سپلیمنڑی بیان میں ملزم کو نامزد کرنے کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل‘ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو جواب جمع کرانے کا حکم۔ ڈینگی ادویات خریداری کے ٹھیکہ کیخلاف شوکاز نوٹس واپس  ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاوئون کچہری نے ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس کے ملزم ریاض کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ہائیکورٹ نے پلاٹ نہ دینے پر ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منشیات کے مقدمے میں نصیر احمد کی تفتیش میرٹ پر کرنے کیلئے دائر درخواست پرعدالت نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر دی نیشن