2345 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد،ایس او پیز خلاف ورزی پر 143 مقدمات

لاہور(خبرنگار)ڈینگی لاروا کا خاتمہ یقینی، کارروائیاں جاری۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوران ڈینگی سروئلنس 52461 سپاٹس کو چیک کیا۔ 2345 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدہوا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 143 مقدمات کا اندراج، ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 521837 کنٹینرز کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، گراں فروشی پر کارروائیاں جاری گزشتہ 24 گھنٹوں میں 443 مقامات کی چیکنگ، 5 مقدمات کا اندراج، 5 گرفتاریاں،138 خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ روپے کے جرمانے عائدکیے۔ ڈی سی لاہور نے کہا ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ ہونے پر وارننگز دی جا رہی ہیں اور روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن