لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا جماعت اسلامی نے ’’حق دو عوام کو‘‘ ملک گیر پرامن تحریک کو پورے پاکستان میں پھلا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 29ستمبر کو پورے ملک کی شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شرکت کرے گا۔ حکومت نے معاہدہ خلافی کرکے اپنے لئے ہی مسائل بڑھا دیئے ہیں۔