لاہور(خبرنگار) ملکی سا لمیت ، ترقی ، استحکام و بقاء کیلئے مِنی ’’ آل پارٹیز کانفرنس ‘‘ بلا لی گئی۔ پاکستان جمہوری پارٹی کے چیئر مین امتیاز رشید قریشی کا احسن اقدام ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں تمام سیاسی جماعتوں کے رفقاء کار کو تقریب میں مدعو کرنے کیلئے دعوت نامے بجھوا دیئے گئے۔ بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کی 21ویں برسی کے موقع پر ان سمیت ائیر مارشل ریٹائر اصغر خان ، بانی پی ڈی پی و چیئر مین عدلیہ بچائوکمیٹی عبدالرشیدقریشی ، سابق وزیر اعظم ملک معراج خالد ، بابائے سوشلزم و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’ یاد رفتگان ‘‘ تقریب کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی ہال میں آج منعقد کی جا رہی ہے جس میں استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی ، جماعت اسلامی کے ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف ، شعیہ پولیٹکل پارٹی ، پاکستان بچائو پارٹی ، جمعیت علماء اسلام ( ف ) گروپ خاکسار تحریک ، جے یو پی نورانی گروپ کے رہنما ، وکلاء رہنمائوں احسن بھون ، حامد خان ، سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ ذوالقرنین تقریب میں شرکت کرینگے ۔