لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انصاف کی بروقت فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ جھوٹی ایف آئی آرکسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تمام ترقانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ پولیس افسران شہریوں کی دادرسی کیلئے مقررہ اوقات کے دوران تھانوں ودفاتر میں موجود رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیا۔کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کارروائی کا حکم دیا۔ محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او گلبرگ کو شہریوں سے فراڈ کرنیوالے گروہ کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کرنے کاحکم دیا۔ لین دین وقبضہ کے معاملات پرفریقین کو سنیں اور قانونی دستاویزات کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کارروائی کی جائے۔
جھوٹی ایف آئی آربرداشت نہیں کی جائیگی‘ڈی آئی جی آپریشنز
Sep 26, 2024