لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملتان ریجن کے 54 اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی مل گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ 18 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، 18 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا، 18 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب عنقریب منعقد کی جائیگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال 600 سب انسپکٹرز، 700 اے ایس آئیز، 800 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت مختلف عہدوں پر 2 ہزار سے زائد ترقیاں دیں گے، آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد، مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیوں کے ثمرات پہلے سے زیادہ محنت اور اچھی کارکردگی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔