پولیس ملازمین ‘اہلخانہ سے ملاقات‘مسائل کا ازالہ ترجیحات میں شامل :آئی جی پنجاب

لاہور(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز کی تزنین و آرائش کے کاموں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوںنے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ازالے بارے احکامات جاری کئے۔انہوںنے کہا کہ پولیس ملازمین کو در پیش ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل کے ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، تمام سپروائزری افسران اس حوالے سے ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔  تمام درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے اورفوری اقدامات سے مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن