ہندو انتہا پسندوں کی بنگلہ دیش کیخلاف نفرت عیاں‘ گوالیار میں ہڑتال کی  کال‘میچ نہ ہونے دینے کا اعلان 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہندو انتہا پسندوں نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 اکتوبر کو ٹی20 میچ کے موقع پر گوالیار میں ہڑتال کی کال دیدی۔ مدھوراؤ شندھو سٹیڈیم میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ طے ہے تاہم سیاسی کشیدگی نے معاملات کو مزید متنازع بنادیا ہے۔ہندو محاسبہ تنظیم نے گوالیار میں شیڈول بنگلہ دیش کیخلاف میچ نہیں ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن