\ انگلینڈ نے آسٹریلیا کوتیسرا ون ڈے ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے شکست دے دی۔چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 37.4 اوورز میں چار وکٹوں پر 254 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا۔ بارش نہ رکنے پر انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 46 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن