لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ صوبائی انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ہارون ملک نے کہا کہ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن چارٹر کے تحت کام کیا، پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے منصفانہ اور شفاف عمل یقینی بنایا۔ صوبائی انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا، کلبز کی تاریخی سکروٹنی کے بعد ضلعی انتخابات مکمل ہوئے۔ صوبائی انتخابات میں فٹبال برادری کی بھرپور شرکت نارملائزیشن کمیٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں سے حقیقی کلبز کا تعین کیا گیا، این سی نے پاکستان فٹبال کے وسیع تر آپریشنز کو منظم کیا۔ پاکستان نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کی میزبانی کا اعزازحاصل کیا
سکروٹنی کے بعدصوبائی انتخابات کا مرحلہ مکمل کرلیا ‘ پی ایف ایف
Sep 26, 2024