لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹر نے غیرملکی لیگز کیلئے این اوسی پالیسی پر بات کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کرکٹرز نے پی سی بی حکام سے سوالات کئے، کھلاڑی نے مکالمے میں کہا کہ مانتے ہیں پرفارمنس اچھی نہیں، پرفارمنس کیلئے دماغی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کھلاڑی نے کہا کہ غیرملکی لیگز کیلئے این اوسی پالیسی پرنظرثانی کی جائے، این او سی کا قانون کھلاڑیوں کیلئے الگ الگ ہے، پی سی بی این او سی پرالتوا کرتاہے،جواب نہیں ملتا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سی اواوسلمان نصیرکو این اوسی معاملات پرنظرثانی کی ہدایت کی‘جس پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آفیشلز نے مالی اور این اوسی معاملات پراظہار ناراضی کیا اور عہدیدار نے کہا کہ این اوسی معاملات کا ذکر کنیکشن کیمپ میں نہ کرتے۔کھلاڑی ذرائع نے بتایاکہ کھلاڑیوں کی سرجری کی بات توکردی گئی، پی سی بی کو اندرونی سرجری کی بھی ضرورت ہے، پی سی بی کواندرونی معاملات بھی دیکھنے چاہیے، اندرون معاملات سے کھلاڑیوں پردماغی طورپراثرپڑتا ہے، کھلاڑیوں سے ٹھیک طرح برتاؤنہیں کیاجاتا۔