ویٹرنری یونیورسٹی میں فار ما سسٹ  کا عا لمی دن پرآگاہی واک نیوٹریشن کے موضوع پر نیشنل سیمینار

لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف فا رما سو ٹیکل سائنسز نے گذشتہ روز فار ما سسٹ کا عا لمی دن منا یا۔ دن کی مناسبت سے یو نیو ر سٹی میں آگا ہی واک،سیمیناراور کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی نے واک کی قیا دت کی۔جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرنری کے ڈیپا رٹمنٹ آف فو ڈ سائنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن نے پاکستانی پبلک ہیلتھ نیو ٹریشن کے مو ضو ع پر نیشنل سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی کے ایمفی تھیٹر میں کیا۔ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی نے سیمینار میں اختتا می تقریب کی صدارت کی اور معلو ما تی مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئز کی کا شو ں کو سراہا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل، ڈاکٹر شا زیہ زاہرہ، ڈاکٹر سائرہ خالد اور ڈاکٹر عباس خان نے بطور مہمان سپیکرز شر کت کی۔ما ہرین نے پاکستان میں بیما ریو ں کا بوجھ، میل نیو ٹریشن، فوڈ کلچر اور پاکستانی آبادی کیلئے غذ ا ئی رہنما ئی سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پرتفصیلی لیکچرز دئیے۔

ای پیپر دی نیشن