لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاروباری شعبے کو درپیش خطرات و مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ دی ایمرجنگ رسکس کانفرنس کا انعقاد مارش اور سینٹر فار انٹرپرائز رسک مینجمنٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں صحت، بجلی، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے ماہرین اور پیشہ ور افراد شریک ہوئے۔اس موقع پر اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین دائودنے کہااگر کاروبار میں لوگ ایک دوسرے سے سچ بولیں تو اس رسک کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔اٹلس ہونڈا کے سی ای او ثاقب شیرازی نے کہا ڈالر کی کمی کے باعث کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ، موجودہ حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ شرح نمو میں صبر کا مظاہرہ کرے کیونکہ پیسے چھاپنے سے مہنگائی میں اضافہ یا شرح سود کو ایک خاص سطح سے بڑھانا قرضوں کے اضافی بوجھ کا باعث بن سکتا ہے۔ااگر شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو جائے تو قرضوں کا بوجھ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔گروپ ڈائریکٹر محمد بین نے کہا یہ بہت خوش آئند ہے کہ بین الاقوامی کمپنی مارش دوبارہ پاکستان آئی ہے جو پاکستانی کمپنیوں کے باصلاحیت ہونے کا اظہار ہے۔مارش کے سربراہ الیگزانڈر ماکزرسکی نے کہا یہ پریمئر ایونٹ ابھرتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں نئے مواقع کی تلاش اور خطرات کم کرنے کے ٹولز کے بارے میں سیکھنے۔