لاہور چیمبر کا انتخابی عمل مکمل ، میاں ابوزر شاد ، فہیم الرحمان سہگل صدر کیلئے فائنل

Sep 26, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد آئندہ عہدیداروں کے حوالے سے پیاف پائنیرزپروگریسو الائینس نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے عہدے کیلئے 2 نام فائنل کئے ہیں جن میں میاں ابوزر شاد اور فہیم الرحمان سہگل شامل ہیں۔ دونوں ایک ایک سال کیلئے بطور صدر کام کرینگے۔ ان دونوں کا تعلق پیاف سے ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سال میاں ابوزر شاد کے صدر بننے کے زیادہ امکان ہیں جبکہ فہیم الرحمان سہگل دوسرے سال بطور صدر کام کرینگے۔ اسی طرح سینئر نائب صدر کے عہدے پر خالد عثمان کا نام فائنل ہوا ہے۔ نائب صدر کے عہدے کیلئے شاہد نذیر کا نام فائنل ہوا ہے۔

مزیدخبریں