ملک محاذ آرائی نہیں اتحاد سے آگے بڑھ سکتا ہے:چودھری اختر علی

Sep 26, 2024

 کامونکی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن)کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے اس وقت ملک محاذ آرائی نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے جس طرح صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں عوام ان کو سراہ رہی ہے عوام قائد پاکستان نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے شانہ بشانہ ہے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ طرز سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں