گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 5دکانوں، کمرشل مارکیٹس، سکول، پٹرول پمپس اور شوروم وغیرہ کے کیسز کی منظوری دے دی گئی۔ پٹرول پمپس کے 2کیسز کی رپورٹس طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک کو موخر کردیا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع بھر سے 7کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے قبل از وقت تعمیرات کی ہیں یا سیٹ بیک نہیں چھوڑا اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور خلاف ورزی کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قانونی تقاضے پورے کرنے والے کیسز (درخواستوں)کو جلد نمٹایا جائے۔