نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں امام مسجد پر تشدد،ٹانگیں توڑ دیں،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں اسلام پورہ کلیاں کے مسجد قباء کاامام مسجداعجاز شاہ ملحقہ مدرسہ کی تعمیرکروا رہاتھاکہ بااثرافراد رمضان،عاصم،ندیم اکرم وغیرہ آٹھ دس افراد ڈنڈے سوٹے لے کرآگئے تشدد کیا۔ اسکی ٹانگیں توڑدیں امام مسجد کو بچانے کی کوشش پرملزمان نے امام مسجد کے بیٹے علی عباس اور ساتھی بدرمنیر کو بھی ڈنڈوں سے وحشیانہ تشددکرتے ہوئے زخمی کردیا۔ اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔مقامی پولیس نے امام مسجد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔