حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض نے مختلف پٹرول پمپس ، مارکیٹوں ، بازاروں ، تندوروں اور ہوٹلوں کے اچانک دورے کیے جہاں انہوں نے کم مقدار میں مہنگا پٹرول فروخت کرنے ، روٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش مہنگے داموں داموں فروخت کرنے پر پٹرول پمپ مالکان اور دکانداروں کو 70ہزار روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض نے گوجرانوالہ روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دور ہ کیا او ر وہاں پٹرول کی قیمتوں اور انکے معیار کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ہوٹلوں ، تندوروں ، پھل ، سبزی اور کریانہ کی دوکانوں کا اچانک دورہ کیا جہاں کم مقدار میں پٹرول اور مہنگے داموں روٹی و دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کو مجموعی طور پر 70ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
حافظ آباد:اسسٹنٹ کمشنرکاپٹرول پمپس ، مارکیٹوں ، تندورہوٹلوں کا دورہ
Sep 26, 2024