گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ضلع کی دیگر تحصیلوں کی طرح تحصیل(صدر)ایمن آباد میں بھی ریڑھی بازار قائم کردیا۔ریڑھی بازاروں کے قیام سے ٹریفک کا نظام بہتر اور شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ لگائے گئے ریڑھی بازاروں میں تمام ریڑھیوں پر یکساں فلیکسز، ریٹ لسٹیں آویزاں سامنے پیلے رنگ کی لائنیں لگا دی گئیں۔اس اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنا اور پابند بنانا ہے کہ وہ اپنی ریڑھیاں مخصوص لائن کے اندر رکھیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔
گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ نے ایمن آباد میں ریڑھی بازار قائم کر دیا
Sep 26, 2024