گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ضلع منڈی بہائوالدین کا دورہ کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے ضلع منڈی بہائوالدین ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور اُنکے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے مزیدکہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ اپنی شکایت درج کروانے کے لئے جس وقت چاہے ہمارے دفاتر میں آسکے، عوام الناس کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے دن، رات کھلے ہیں۔بعدازاں آ ر پی او گوجرانوالہ نے ڈی پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔اردل روم میں اپیلوں کی سماعت کے سلسلہ میں ضلع بھر کے افسران واہلکاران پیش ہوئے ۔