لاہور(خبرنگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیل ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں تعینات سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازم کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل، ڈی آئی جیز اور تمام جیلرز کو مراسلہ جاری جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق سینئر افسران اپنی متعلقہ جیلوں میں تمام سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں۔ ایسے افسران و اہلکار جن کی بائیو میٹرک حاضری موجود نہ ہو وہ غیر حاضر تصور ہوں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب :تمام جیل ملازمین افسروں کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار
Sep 26, 2024