پنجاب حکومت نے گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشنز  پروگرام کا آغاز کر دیا 

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ نے حکومت پنجاب کے تعاون سے 10 ہزار نوجوانوں کو گوگل‘ مائیکروسافٹ‘ ایمازون‘ سسکو اور آئی بی ایم جیسے 40 سے زائد عالمی تسلیم شدہ اداروں سے سرٹیفکیشنز فراہم کرنے کیلئے گلوبل آئی ٹی سرٹیفیکیشنز پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔درست شناختی کارڈ اور پنجاب ڈومیسائل کے حامل نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیشنز نوجوانوں کو مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں ملازمتوں کے حصول کے قابل بنائیں گی۔ سب سے پہلے امیدوار کو آن لائن رجسٹریشن کیلئے certifications.pitb.gov.pk پورٹل پر رجسٹر کرنا ہو گا۔ اس کے بعد مطلوبہ سرٹیفکیشن کا انتخاب کر کے متعلقہ پلیٹ فارم پر جا کر فیس ادا کرنی ہو گی اور امتحان پاس کر کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن