لاہور(نیوز رپورٹر) بین الاقوامی وفد پروفیسر ڈاکٹر سارہ کلارک، سابق صدر رائل کالج آف فزیشنز لندن، ڈاکٹر سیبسٹیبن الیگزینڈر اور ڈاکٹر اسد رحیم ، ریجنل ڈائریکٹر ، سی پی ایس پی ریجنل سنٹر برمنگھم یو کے ، نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی ہمراہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک سمیت سر گنگا رام ہسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ کیا۔ ڈاکٹر سارہ کلارک نے بچہ وارڈ میں انتہائی نگہداشت یونٹ برائے نوزائید گان کا افتتاح کیا جس میں 24 میں سے زائد وینٹیلیٹرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سارہ کلارک کا کہنا تھا کہ اس طرح کا جدید ترین سہولیات پر مشتمل انتہائی نگہداشت یونٹ برائے نوزائید گان حکومت پنجاب کی بہترین کارگردگی کا ثبوت ہے۔ وفد نے شعبہ اوبیسٹیرکس اینڈ گائناکالوجی کا بھی دورہ کیا اور ’’ بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ‘‘ پرجاری تربیتی ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
بین الا قوامی وفد کا سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ ،یونٹ برائے نوزائید گان کا افتتاح
Sep 26, 2024