لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے سکول آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی میں بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مہمان مقرر سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) کے ڈاکٹر فیصل ولی تھے جنھوں نے مذکورہ موضوع پر طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی اور انھیں بتایا کہ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انہیں کن باتوں کو مد نظر رکھ کر تیار کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر فیصل ولی نے کاؤسٹ سمیت ان مختلف بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے بارے میں تفصیل سے بات کی جہاں طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور وظائف حاصل کرسکتے ہیں۔ آخر میں سکول آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خورشید نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے موضوع پر سیمینار
Sep 26, 2024