نابینا افراد  روز گار تحفظ ،  نئی ملازمتوں کیلئے سراپا احتجاج 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لاہور پریس کلب کے باہر روزگارکے تحفظ اور نئی ملازمتوں کیلئے سراپا احتجاج نابینا افراد کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا مقتدر حلقوں اور بیوروکریسی کی بے حسی اور لاپروائی کی وجہ سے بینائی سے محروم افراد بار بار احتجاج کیلئے نکلتے ہیں۔ آج تک نابینا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی جامع پالیسی نہیں بن سکی۔ ماضی میں بھی دیکھا گیا کہ پولیس ٹریفک جام کا بہانہ بنا کر نابینا افراد کیخلاف ناروا رویہ اختیار کرتی ہے جس سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی پیکیج اور سہولیات دی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن