الخدمت فاؤنڈیشن ، حمزہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خصوصی افراد کیلئے جاب فئیر 

لاہور(نیوز رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن اور حمزہ فاؤنڈیشن کی معاونت سے خصوصی افراد کیلئے ’’ انکلوسیویٹی ڈرائیو جاب فئیر فار پرسن ود ڈسیبلٹیز‘ ‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ، ڈائریکٹرحمزہ فاؤنڈیشن، زینب خان، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شاہدہ فاروق، سینئرسرکاری اہلکار، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کمپنیز سمیت دیگرشعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جاب فئیر منعقد کرنے کامقصدعام افراد کی طرح خصوصی افراد کو بھی مساوی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ خصوصی افراد کی معاشی ومعاشرتی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ خصوصی افراد کوالخدمت بپلیٹ فارم مہیاکر رہی ہے ، جس کا مقصد خصوصی افراد کو آئی ٹی کی جدید تعلیم اور ہنرسے آراستہ کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے۔تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے جاب فئیر میں شرکت کرنیوالی معاون کمپنیوں کے نمائندوں اور والنٹیرز کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا۔

ای پیپر دی نیشن