لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا لاہور میں جلد ممبر سازی مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور کی 45 یونین کونسل کے اندر اکتوبر میں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کررہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس کو بنیاد بنا کر علاقے کے نامور اور معتبر شخصیات کو بلدیاتی انتخابات میں اتاریں گے۔ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں اپنے حمایت یافتہ پینل کی جیت پر مرکزی مسلم لیگ کے تمام پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وکلاء ، اساتذہ،تاجر، لیبر سمیت دیگر یونینز کو متحرک کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ہاؤس میں تنظیمی اجلاس سے کیا۔سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق، صدر تحصیل شالیمار، صدر تحصیل ماڈل ٹاؤن حافظ نوید صدر تحصیل کینٹ عمر عبدالعزیز صدر تحصیل رائیونڈ احمد یاسین سمیت لاہور کے تمام پی پی جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
مرکزی مسلم لیگ کا لاہور میں جلد ممبر سازی مہم چلانے کا اعلان
Sep 26, 2024