سزائے موت کیخلاف عالمی دن :جووینائل جسٹس ایکٹ 2018 ء نافذ کرنے کا مطالبہ 

Sep 26, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر جووینائل جسٹسس ایڈوکیسی نیٹ ورک نے اپنے خطوط میں فیصلہ ساز حلقوں سے جووینائل جسٹس ایکٹ 2018 ء کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو قانون سے متصادم بچوں کیلئے ایک علیحدہ اور مؤثر انصاف کا نظام فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ بریفنگ ایک مقامی ہوٹل میں لیگل اویئرنس واچ کی چھتری تلے منعقد کی گئی۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت جب بچے پکڑے جاتے ہیں۔ کنوینئر بیرسٹر سرمد علی نے کہا جو وینائل جسٹس ایکٹ 2018 ء کا مقصد بچوں کیلئے دوستانہ انصاف کا نظام فراہم کرنا تھا۔  پاکستان بھر میں جووینائل جسٹس کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے تاکہ چھوٹی اور بڑی تعزیراتی خلاف ورزیوں کو ڈاؤرژن کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ عمر کے تعین کے ناکافی اور غیر مؤثر طریقہ کار کی وجہ سے متعدد بچوں کو پھانسی دی گئی اور بڑے پیمانے پر قید کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے انصاف کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ 

مزیدخبریں