لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر کی سربراہی میں جامعہ کے تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کا اہم اجلاس ہوا۔ 31ویں کانووکیشن کے انعقاد،تیاریوں اور کمیٹیوں کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ یو ای ٹی کو بحران سے نکالنے کے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔