لاہور(نیوز رپورٹر )نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اپنے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ نظام کے ایک اہم جزو، فنانس ماڈیول کا کامیاب نفاذ کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے حوالے سے ایک تقریب شاہین کمپلیکس، لاہور میں واقع این ٹی ڈی سی دفتر میں منعقد ہوئی جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فنانس ماڈیول کے لائیو نظام کا آغاز کیا جو کمپنی کے آپریشنز کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے اس کامیابی پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنانس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس ماڈیول کے استعمال کیلئے ملک بھر میں این ٹی ڈی سی ملازمین کیلئے ویڈیوز اور مینولز سمیت جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی۔ نئے ماڈیول سے این ٹی ڈی سی کو پیپر لیس ماحول میں منتقل کرنے میں مدد ملے گی جس سے اس کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ چیف فنانشل آفیسر وسیم سادات اور چیف انفارمیشن آفیسر خالد محمود نے اپنی ٹیموں اور ماڈیول استعمال کرنیوالے ملازمین کے ہمراہ، فنانس ماڈیول اور ای آر پی کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو آگاہ کیا۔
این ٹی ڈی سی کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا اہم سنگ میل عبور ،فنانس ماڈیول کا آغاز
Sep 26, 2024