ممبئی (این این آئی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب حکام نے 25 سال پرانی سبحانیہ مسجد کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے منہدم کرنے کی کوشش کی۔ مسجد کے مجوزہ انہدام کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صورتحال خراب ہونے کے بعد سرکاری عہدیداروں اور مقامی لوگوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور مسجد خالی کرنے کے لیے 8 دن کا وقت دیاگیا۔ مسلم کمیونٹی قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ورشا سنگاواڈ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
ممبئی: 25 سال پرانی مسجد گرانے کی کوشش پر حالات کشیدہ‘ پولیس مظاہرین میں جھڑپیں
Sep 26, 2024