مخصوص نشستیں فیصلہ عملدرآمد‘ متفرق درخواست مرکزی کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

Sep 26, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی متفرق درخواست مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے، فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں