اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ فضل الرحمن نے کہا کہ خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں۔ آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں۔ شہباز شریف نے صرف اتنا کہا ’’ہمیں سپورٹ کرو، کسی شخص کے لئے ترمیم کے حق میں نہیں۔ لڑائی اور ڈیڈ لاک اپنے من پسند افراد کے لئے ہے، چاہتے مفادات سے بالاتر ہو۔ افتخار چودھری کے لئے سب نے جدوجہد کی لیکن اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔ دو صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں۔
آئینی عدالت کے حق میں، خواہش ہے ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں: فضل الرحمن
Sep 26, 2024