امریکی سفیر‘ قونصل جنرل لاہور کی داتا دربار حاضری‘ پھول نچھاور کئے  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم اور قونصل جنرل لاہور کرسٹین ہاکنز اور وفد کے دیگر ارکان داتا دربار حاضری کیلئے گئے۔ خالد محمود سندھو ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور نے داتا دربار پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا۔ امریکی سفیر اور قونصل جنرل کی جانب سے دربار شریف پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ سفیر اور ان کی ٹیم نے دربار شریف کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف نے دربار شریف پر ہونے والے ترقیاتی کاموں اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے حالات زندگی کے بارے میں بریف کیا۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور نے امریکی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور مہمانوں کو کتابوں کے تحائف دئیے۔ 

ای پیپر دی نیشن