ضمنی گرانٹ کے اجراء پر پابندی، صرف شدید قدرتی آفات کی صورت میں فنڈز دیئے جائیں گے: وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے ضمنی گرانٹس کے اجراء پر پابندی عائد کر دی۔ تمام وزارتوں کو پارلیمنٹ سے جاری اور ترقیاتی اخراجات کیلئے منظور شدہ بجٹ سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں کو واضح کہا گیا ہے کہ طے شدہ بجٹ کے علاوہ کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں ہو گی۔ صرف شدید قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جا سکے گی۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کیلئے اضافی فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ بجٹ سے فنڈز کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال کئے جا سکیں گے جبکہ مختص فنڈز کے کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال کی بھی اجازت لینا ہو گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق تکنیکی گرانٹ دستیاب نہ ہونے پر فنڈز کیلئے ٹھوس وجہ بیان کرنا ہو گی۔ تکنیکی گرانٹ کیلئے درخواست دستیاب وسائل کی نشاندہی کے بعد دی جا سکے گی۔ پرنسپل اکاؤنٹ آفیسرز کو گرانٹس کے اجراء کیلئے ٹھوس وجہ دینا  ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن