افغان طالبان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، مذاکرات میں معاونت کیلئے تیار ہیں: حافظ نعیم

Sep 26, 2024

پشاور،لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو چاہیے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائلی امن جرگہ ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے شرکت کی۔ جرگے میں حافظ نعیم الرحمان کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغان طالبان کو چاہیے اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دیں اور بدامنی کی فضا کو روکیں۔ حافظ نعیم نے زور دیا کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے۔ افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں۔ اگر حکومت راضی نہیں تو ہم مذاکرات کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں