وزیر آباد: باپ نے ڈنڈے کے وار سے 13 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

وزیر آباد (نا مہ نگار) بے رحم باپ نے ڈنڈوں کے وار سے پانچویں جماعت کی 13سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ گکھڑ منڈی کے رہائشی سفاک باپ محمد اشرف نے اپنی بیٹی زینب کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا‘ مقتولہ زینب 5 ویں کلاس کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ ملزم کو پولیس نے حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے قتل کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن