لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغل پورہ میں امان اللہ سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے، موبائل فون،لٹن روڈ اسلامیہ پارک میں اقبال سے 2لاکھ 40 ہزار،موبائل فون،کاہنہ میں حمزہ سے 2لاکھ 15ہزار،موبائل فون،گلشن راوی میں کرامت سے 2لاکھ روپے ،موبائل فون، باغبانپورہ میں اخلاق سے ڈیڑھ لاکھ ، موبائل فون۔ شفیق آباد میں ارسلان سے 1لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،مانگا منڈی میں علی احمد سے 50 ہزار،موبائل فون ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس سی اور گارڈن ٹائون سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد نواب ٹاون اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔