میری ٹائم ڈے آج‘ اقوام عالم اصولوں پر عمل کیلئے متحد ہوں: سربراہ بحریہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ بحری حفاظتی اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اقوام عالم پر زور دیتا ہے کہ وہ متحد ہو کر پائیدار میری ٹائم اصولوں کے نفاذ کے لیے سر گرم عمل ہوں۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے اس سال کے عالمی میری ٹائم دن کا موضوع ’’مستقبل کی جہاز رانی: حفاظت سب سے پہلے‘‘ منتخب کیا ہے جو آج 26 ستمبرکو منایا جا رہا ہے۔ یہ موضوع متذکرہ بالا شعبے میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کاوشوں اور قوانین کی تشکیل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا عکاس ہے جو تیزی کے ساتھ ہونے والی تکنیکی تبدیلیوں اور ایجادات سے ہم آہنگ ہے۔ یہ سال اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ سمندرمیں انسانی جانوں کی حفاظت کے کنونشن جو میری ٹائم حفاظت کے قوانین کے سلسلے میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا ایک اہم معاہدہ ہے اس کے نفاذ کو پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن