دوبارہ گنتی کیخلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی درخواست مسترد

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی درخواست مسترد کردی۔ا ین اے 231 ملیرکے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا این اے 231 کے چار پولنگ سٹیشنزپردوبارہ گنتی کا حکم برقرار رکھا۔

ای پیپر دی نیشن