کامونکی (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے ٹرالہ کو بچاتے ہوئے چھ موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین محنت کش نوجوان جاں بحق جبکہ3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نو بجے آزاد کشمیر سے لاہور جانے والی بس جی ٹی روڈ موضع گھنیاں کے قریب پہنچی تو اسی دوران اچانک یوٹرن سے آنے والے ٹرالا کو بچاتے ڈرائیور نے توازن برقرار نہ رکھتے گاڑی کا رخ دوسری سمت موڑ دیا تو اسی اثناء میں لدھے والا ورکاں سے موٹر سائیکلوں پر آنے والے چھ محنت کش افراد کو بری طرح روند ڈالا، جس کے نتیجہ میں 18 سالہ عزیر ولد صفدر سوہل، 22 سالہ دانش ورک، شمریز شدید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔